ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں : دہشتگردوں کے خلاف پولیس آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں : دہشتگردوں کے خلاف پولیس آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

سپر ایڈمن - 15/11/2025 424
بنوں : دہشتگردوں کے خلاف پولیس آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

 بنوں اور لکی مروت پولیس نے بنوں–لکی باؤنڈری پر مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق اس اہم آپریشن کی براہ راست قیادت ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کی۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بنوں اور لکی مروت کے بہادر پولیس اہلکار “جرأت، فرض شناسی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت” کے ساتھ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔

 

عوام نے بھی کارروائی میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔ شہریوں کی جانب سے مشکوک عناصر اور سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی سے آپریشن مزید مؤثر ہوا۔ ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور عوام کا اتحاد بنوں ریجن میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

 

آپریشن میں دونوں اضلاع کے افسران اور اہلکار شامل تھے، جبکہ حساس مقامات پر سرچنگ، اسکریننگ اور کلیئرنس کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

 

ڈی آئی جی سجاد خان نے واضح کیا کہ بنوں ریجن کو دہشتگردوں کے لیے کسی صورت محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا اور ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گے۔

تازہ ترین