محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند چھانے کی توقع ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری اور گلیات سمیت بالائی علاقوں میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ برقرار رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند ریکارڈ کی گئی۔
