محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقے خشک جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز بھی ملک کے زیادہ تر علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے بدستور سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا جبکہ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور سموگ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بعض علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 7، اسکردو میں منفی 6، گلگت اور زیارت میں منفی 3، قلات میں منفی 2 جبکہ کوئٹہ اور استور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
