خادم خان آفریدی
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ پریس کلب میں آل خیبر پختونخوا پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے کور کمیٹی اراکین اور عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ حالات کے پیشِ نظر پی ایم ایس امتحانات فی الفور مؤخر کیے جائیں۔ نمائندگان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات اور ہنگامی حالات کے باعث مختلف اضلاع کے امیدواروں کے لیے امتحانات کی تیاری ممکن نہیں، اس لیے امتحانات کو متفقہ قرارداد کے تحت کم از کم چار ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے۔
پریس کانفرنس سے کور کمیٹی اراکین غلام نبی آزاد، سمبل، ملک افنان اعوان، یاسر احمد اور سنبل نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایم ایس امتحانات میں تاخیر کے ساتھ ساتھ سکریننگ امتحان کے 40 مارکس کی بحالی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
عہدیداران نے انکشاف کیا کہ حالیہ سکریننگ امتحان میں 20 ایم سی کیوز غلط تھے، جس کے باعث 11 ہزار سے زائد امیدوار متاثر ہوئے۔
ان کے مطابق کمیشن کی غلطی کی سزا امیدواروں کو نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہزاروں امیدوار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور اگر حکومت نے تاخیر سے فیصلہ کیا تو یہ اقدام طلبہ کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا۔ آخر میں نمائندگان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ایم ایس امتحانات ملتوی کریں اور سکریننگ امتحان کے 40 فیصد مار