ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سوات: اے این پی رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھماکہ Home / جرائم,عوام کی آواز /

سوات: اے این پی رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھماکہ

سپر ایڈمن - 12/11/2025 467
سوات: اے این پی رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھماکہ

سوات ، تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ممتاز علی خان محفوظ رہے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔ ان کے مطابق دھماکے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ‏جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے   کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کا سیکیورٹی فورسز نے  بھر پور جواب دیا اور حملہ  ناکام کر دیا اور  تمام خوارج سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے۔ 

 

تاہم  سرکاری ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کسی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین