ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
اسلام آباد: جی-11 کچہری کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی Home / جرائم,عوام کی آواز /

اسلام آباد: جی-11 کچہری کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سپر ایڈمن - 11/11/2025 469
اسلام آباد: جی-11 کچہری کے قریب خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد کے جی-11 سیکٹر میں کچہری کے قریب آج  تقریبا ساڑھے بارہ بجے خودکش دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور نزدیک کھڑی دیگر گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں وکلا اور سائلین شامل ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کچہری کے علاقے میں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین