ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے AI کورسز متعارف کروائے جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت Home / تعلیم,عوام کی آواز /

سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے AI کورسز متعارف کروائے جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت

سپر ایڈمن - 11/11/2025 528
سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے AI کورسز متعارف کروائے جائے، وزیراعلیٰ  کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری سکولوں میں جدید تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی بھرتیوں سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

 

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز سرکاری سکولوں میں متعارف کرائے جائیں اور محکمہ تعلیم مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں AI کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور نوجوانوں کو AI کی تعلیم دینا انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

 

مزید براں، ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی آسامیوں کی تخلیق کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری سکولوں میں حاضری اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کرنے، جائزہ لینے اور غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

وزیراعلیٰ نے طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرانے اور ٹیکسٹ بکس و اسٹیشنری کی خریداری کے لیے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کرانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

 

اسی طرح، گرلز گائیڈ فنڈ اور سکاؤٹس فنڈ کے تفصیلی ڈیٹا کی فراہمی اور فنڈز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے میکینزم تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ علاوہ ازیں، اساتذہ کی پوسٹنگ، ٹرانسفر، لیو انکیشمنٹ، پروموشن اور سکالرشپس سمیت تمام انتظامی امور کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔

تازہ ترین