ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
وانا:کڈٹ کالج کی عمارت سے 3 شدت پسندوں کے محاصرے کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری Home / جرائم,عوام کی آواز /

وانا:کڈٹ کالج کی عمارت سے 3 شدت پسندوں کے محاصرے کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری

سپر ایڈمن - 11/11/2025 150
وانا:کڈٹ کالج  کی عمارت سے 3  شدت پسندوں کے محاصرے کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری

کڈٹ کالج وانا میں سیکیورٹی فورسز نے منگل کے روز تین افغان شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، جو کالج کے مرکزی دروازے پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد کالج کی عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کالج کے اندر چھپے شدت پسند افغان شہری ہیں اور حملہ آوروں کو افغانستان سے فون کے ذریعے ہدایات موصول ہو رہی تھیں۔ شدت پسند کالج کے رہائشی علاقے سے کافی فاصلے پر واقع ایک عمارت میں موجود ہیں، جس کی کلیئرنس کے لیے آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

 

گزشتہ روز، 10 نومبر کو افغان شدت پسندوں نے ایک بارودی گاڑی کے ذریعے کالج کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دروازہ زمین بوس ہو گیا اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو شدت پسندوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

 

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے والے یہ حملہ آور اسلام یا پاکستانی عوام کی بھلائی سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں رکھتے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری شدت پسند بھی بے اثر نہ کر دیا جائے۔

تازہ ترین