ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: دہشتگردی کے دو واقعات، پولیس اہلکار شہید، احمد زئی تھانے پر حملہ ناکام Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: دہشتگردی کے دو واقعات، پولیس اہلکار شہید، احمد زئی تھانے پر حملہ ناکام

سپر ایڈمن - 11/11/2025 223
بنوں: دہشتگردی کے دو واقعات، پولیس اہلکار شہید، احمد زئی تھانے پر حملہ ناکام

 خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات پیش آئے جن میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ احمد زئی وزیر سب ڈویژن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار الیاس کو شہید کر دیا۔ شہید اہلکار تھانہ صدر میں تفتیشی سٹاف میں تعینات تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شہید کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی۔

 

دوسری جانب گذشتہ رات تھانہ احمد زئی وزیر سب ڈویژن پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے شدت پسند پسپا ہو گئے۔

 

 حملے کے دوران علاقے کے عوام بھی پولیس کی مدد کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین