ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
طورخم بارڈر سے اب تک کتنے افغانی اپنے وطن لوٹ گئے؟ Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

طورخم بارڈر سے اب تک کتنے افغانی اپنے وطن لوٹ گئے؟

سپر ایڈمن - 05/11/2025 388
طورخم بارڈر  سے اب تک کتنے افغانی اپنے وطن لوٹ گئے؟

 افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، طورخم بارڈر مسلسل پانچویں روز بھی واپسی کے لیے کھلا رہا۔

 

سرحدی حکام کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران 23 ہزار 910 افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ واپسی کرنے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شامل ہیں جو اپنے سامان کے ہمراہ پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے سرحد عبور کر رہے ہیں۔

 

حکام کے مطابق فی الحال طورخم بارڈر صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ دونوں اطراف سے عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث کاروباری طبقہ مشکلات سے دوچار ہے۔

 

پاکستانی سرکاری اداروں اور مقامی رضاکار تنظیموں کی جانب سے بارڈر پر افغان خاندانوں کو خوراک، پانی، طبی سہولیات اور عارضی رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان شہریوں نے حکومت پاکستان اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ رش میں کمی لانے کے لیے بارڈر کو مزید دنوں تک کھلا رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین