ملاکنڈ ، بٹ خیلہ خار روڈ پر سکول وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء زخمی ہوگئے۔ حادثہ چنارکوٹو میلہ ڈاگ کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طلباء کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے طلباء میں ایم فہد، اے احد، یاسین، نورا، افشان اور عمر شامل ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں میں عبدالرحمن، سمی، زہرہ، بشریٰ اور عبدالرؤف شامل ہیں۔