ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
لکی مروت:مسلح افراد کی کارروائی، ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں Home / جرائم,عوام کی آواز /

لکی مروت:مسلح افراد کی کارروائی، ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں

سپر ایڈمن - 04/11/2025 177
لکی مروت:مسلح افراد کی کارروائی، ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں

لکی مروت  کے علاقے لکی میانوالی روڈ پر تھانیدار والا کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے  ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلیں لے جانے والا ٹرک فنی خرابی کے باعث سڑک کنارے کھڑا کیا گیا تھا، اسی دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اسلحہ کی نوک پر ٹرک سے ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں اتار کر اپنے ساتھ لے گئیں۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک موٹر سائیکلیں بنوں پہنچا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

واضح رہے کہ واردات کے مقام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تھانہ صدر لکی مروت واقع ہے۔

تازہ ترین