ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 15 ڈالر ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 15 روپے اضافے سے 5 ہزار 152 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 417 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.90 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
