ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار زخمی Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار زخمی

سپر ایڈمن - 03/11/2025 324
بنوں:  ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار زخمی

ضلع  بنوں میں دہشتگردوں نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود میں میرانشاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار احمد کے سکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم ڈی پی او حملے میں محفوظ رہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں رسول محمد، مغفراللہ، شیراحمد، ہاشم خان اور سید محمد شامل ہیں۔

 

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ممش خیل اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ادھر ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن سجاد خان زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

تازہ ترین