ضلع خیبر کے علاقے سپین قبر میں 18 سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم تاحال مفرور ہے۔
مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو داماد نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر قتل کیا۔ والد کے مطابق داماد نے فون پر خود قتل کی اطلاع دی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کو رات تین بجے گولیاں ماری گئیں، تاہم وہ صبح تک زندہ رہی۔ والد کا کہنا ہے کہ صبح دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
ایس پی خیبر روح الامین کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔