ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج عارضی طور پر معطل Home / صحت,عوام کی آواز /

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج عارضی طور پر معطل

سپر ایڈمن - 01/11/2025 893
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج عارضی طور پر معطل

پشاور  کے  خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت مفت علاج و معالجے کی سہولیات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث نہ صرف صحت کارڈ کے تحت علاج بند کیا گیا ہے بلکہ دیگر طبی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو مفت علاج کی معطلی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں، جن کے تحت دیگر ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ساتھ ادویات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں کی فارمیسیز سے ادویات فراہم کی جائیں گی اور بعد ازاں مالی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

 

انتظامیہ کے مطابق صحت کارڈ پروگرام کی جلد بحالی کے لیے محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور صحت سہولت پروگرام انتظامیہ سے رابطے جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

 

یاد رہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے ہزاروں افراد علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں۔ جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ  مریضوں اور ان کے لواحقین کو مفت علاج کی معطلی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین