ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
طورخم بارڈر غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا گیا Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

طورخم بارڈر غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا گیا

سپر ایڈمن - 01/11/2025 504
طورخم بارڈر غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا گیا

خیبر، طورخم سرحدی گزرگاہ کو غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں افغان پناہ گزین طورخم امیگریشن پوائنٹ پہنچ گئے ہیں جہاں سے ان کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے گزشتہ روز طورخم بارڈر کو صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم سرحدی گزرگاہ تجارت اور عام پیدل آمدورفت کے لیے بدستور بند رہے گی۔

 

واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 11 اکتوبر کو طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے محدود پیمانے پر گزرگاہ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین