گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں 10 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔