ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سائنسدانوں نے ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ تیار کرلیا Home / بین الاقوامی,عوام کی آواز /

سائنسدانوں نے ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ تیار کرلیا

سپر ایڈمن - 31/10/2025 298
سائنسدانوں نے ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ تیار کرلیا

 آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا انقلابی پینٹ تیار کیا ہے جو چھتوں پر استعمال کے بعد ائیرکنڈیشنر کی ضرورت کو کم یا ختم کر سکتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ پینٹ چھت کی سطح کے درجہ حرارت کو اردگرد کے ماحول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ فضا سے پانی بھی جذب کرتا ہے جس سے گھر کے اندر کا درجہ حرارت نمایاں طور پر گھٹ جاتا ہے۔

 

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوراخ دار فلم کے ذریعے تیار کردہ یہ پینٹ 96 فیصد شمسی تابکاری کو واپس فضا میں پلٹا دیتا ہے اور مؤثر انداز میں حرارت کو منتشر کرتا ہے۔

 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتی ہیٹ وویوز کے دور میں یہ پینٹ گھروں کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ائیرکنڈیشنر کا استعمال ممکن نہیں۔

تازہ ترین