ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: تہرے قتل کی واردات، 3 افراد تیز دھار آلے سے قتل Home / جرائم,عوام کی آواز /

پشاور: تہرے قتل کی واردات، 3 افراد تیز دھار آلے سے قتل

سپر ایڈمن - 31/10/2025 351
پشاور:  تہرے قتل کی واردات، 3  افراد تیز دھار آلے سے قتل

پشاور، فقیر آباد کے علاقے میں گھر کے اندر ایک ساتھ تین  قتل کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک مرد اور دو خواتین کو سے قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق جاںبحق افراد کی شناخت عبدالرحمان ولد دل آور (عمر 30/31 سال)، مسماۃ (ن) زوجہ دل آور (عمر 60 سال) اور مسماۃ (س) زوجہ عبدالرحمان (عمر 26/27 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ملزمان نے تیز دھار آلے سے تینوں افراد پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین