ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: تھانہ ہوید کی حدود سے سپیشل برانچ پولیس اہلکار اغوا Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: تھانہ ہوید کی حدود سے سپیشل برانچ پولیس اہلکار اغوا

سپر ایڈمن - 31/10/2025 250
بنوں: تھانہ ہوید کی حدود سے سپیشل برانچ پولیس اہلکار اغوا

بنوں، تھانہ ہوید کی حدود سے سپیشل برانچ کے اہلکار شفیع اللہ خان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق شفیع اللہ خان سپیشل برانچ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جب اسے نامعلوم دہشتگردوں نے زبردستی گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

 

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی واپڈا (پیسکو) کے پانچ ملازمین کو اسی طرح اغوا کیا گیا تھا، جن کی رہائی کے بدلے اغواکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ مغوی ملازمین کی رہائی کے لیے ان کے ساتھیوں نے چندہ مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

 

یاد رہے کہ بدھ کے روز بنوں لنک روڈ سے اغوا ہونے والے مردم شماری آفیسر امیراللہ کو عسکریت پسندوں نے چھوڑ دیا تھا، جو بحفاظت گھر پہنچ گئے۔ امیراللہ کو اتوار کے روز دن دیہاڑے ناکہ بندی کے دوران سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین