ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ Home / عوام کی آواز,قومی /

ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سپر ایڈمن - 30/10/2025 312
ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا تھا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 1006 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز اس میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوا تھا۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے فی اونس سونا 3 ہزار 965 ڈالر پر آگیا۔

 

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 315 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی 47.72 ڈالر فی اونس کے نرخ پر برقرار ہے۔

تازہ ترین