ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
نوشہرہ:شوہر 25 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار، نئی نویلی دلہن  کا الزام Home / جرائم,عوام کی آواز /

نوشہرہ:شوہر 25 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار، نئی نویلی دلہن  کا الزام

سپر ایڈمن - 30/10/2025 263
نوشہرہ:شوہر 25 لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار،  نئی نویلی دلہن  کا الزام

نوشہرہ کینٹ میں شادی کے دس ماہ بعد شوہر مبینہ طور پر  بیوی کو لاکھوں روپے اور طلائی زیورات سے محروم کر کے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نئی نویلی دلہن نبیلہ ناز سے اس کے شوہرنے سعودیہ عرب کا جعلی ٹکٹ دکھایا، گھر سے 25 لاکھ روپے نقدی اور سات تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہوگیا۔

 

متاثرہ خاتون نبیلہ ناز کا کہنا ہے کہ شوہر نے واقعے کے بعد اس کا موبائل نمبر بھی بلاک کردیا۔ نبیلہ ناز انصاف کے حصول کے لیے تھانہ نوشہرہ کینٹ پہنچ گئی، جہاں اس کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر کا موبائل نمبر ٹریس کیا جا رہا ہے، جبکہ جلد اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین