ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری Home / خیبر پختونخوا,سیاست,عوام کی آواز /

پشاور میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

سپر ایڈمن - 30/10/2025 206
پشاور میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال میں جاری ہے۔ یہ نشست سابق سینیٹر سید شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 

ضمنی انتخاب میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جن میں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو امیدوار، عابد خان یوسفزئی اور نثار خان، گزشتہ روز دستبردار ہو گئے تھے۔

 

پولنگ کے دوران پہلا ووٹ حلقہ پی کے-115 سے احسان اللہ خان نے کاسٹ کیا، جب کہ اقلیتی رکن گورپال سنگھ نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ تاحال تین ووٹ پول کئے جا چکے ہیں اور ووٹنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

تازہ ترین