ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
دیر: امن کمیٹی کے سابق رکن حاجی اعظم خان فائرنگ سے جانبحق Home / جرائم,عوام کی آواز /

دیر: امن کمیٹی کے سابق رکن حاجی اعظم خان فائرنگ سے جانبحق

سپر ایڈمن - 29/10/2025 151
دیر: امن کمیٹی کے سابق رکن حاجی اعظم خان فائرنگ سے جانبحق

دیر  کے علاقے درہ اطرافی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق رکن حاجی اعظم خان جانبحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔

 

اطلاعات کے مطابق حاجی اعظم خان گھر کے صحن میں موجود تھے کہ اچانک گھر کی چھت سے نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ  گئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں علاقے میں امن قائم تھا، تاہم اس افسوسناک واقعے نے دوبارہ خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔

 

شہید حاجی اعظم خان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔