قبائلی ضلع اورکزئی میں مشتی میلہ ہسپتال کے ملازمین نے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ متعدد بار مطالبات کے باوجود انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
احتجاج میں شریک طبی عملے نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے سےہسپتال کی بیشتر سروسز بری طرح متاثر ہو چکی ہیں۔ مریضوں کو ضروری طبی سہولیات دستیاب نہیں جبکہ عملہ شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
ملازمین نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور عملہ پوری توجہ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے سکے۔