ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا: سونے کی کان کنی پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

خیبر پختونخوا: سونے کی کان کنی پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

سپر ایڈمن - 28/10/2025 210
خیبر پختونخوا:  سونے کی کان کنی پر  پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

 خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت برقرار رہے گی۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہوگا، جہاں غیر قانونی کان کنی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

 

محکمہ داخلہ کے مطابق غیر قانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ ان سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور سمگلنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سونے کی غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور آلات ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔