ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کئے ہیں اور قوم و افواج پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے “معرکہ حق”، پاک افغان سرحدی کشیدگی اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
طلبہ و اساتذہ نے اس موقع پر افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے بہت سے ابہامات دور کئے ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی استحکام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔