ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ٹانک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید Home / جرائم,عوام کی آواز /

ٹانک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 25/10/2025 227
ٹانک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید

ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔


پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گل امام کی حدود گاؤں محمد اکبر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے جو تربیت مکمل کرنے کے بعد چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنگو کے علاقے درابن میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔