ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ہنگو: 2 دھماکوں میں ایس پی آپریشن سمیت تین اہلکار شہید Home / جرائم,عوام کی آواز /

ہنگو: 2 دھماکوں میں ایس پی آپریشن سمیت تین اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 24/10/2025 655
ہنگو: 2 دھماکوں میں ایس پی آپریشن سمیت تین اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

 

پولیس حکام کے مطابق واقعہ درابن کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ غلمینا میں ہونے والے پہلے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔

 

اس سے قبل دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دوسرے دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو اہلکار موقع پر شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

 

پولیس کے مطابق شہیدوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔