ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ مزید 2 ہزار روپے سستا Home / عوام کی آواز,قومی /

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ مزید 2 ہزار روپے سستا

سپر ایڈمن - 24/10/2025 290
سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ مزید 2 ہزار روپے سستا

سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں میں بریک لگنے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی

 مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ بھی 20 ڈالر کم ہو کر 4095 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہوئی تھی۔