لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر وانڈہ شیخ اللہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی عسکری مہارت سے انجام دی گئی، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔