ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ٹانک: نامعلوم افراد نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا Home / جرائم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

ٹانک: نامعلوم افراد نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا

سپر ایڈمن - 24/10/2025 278
ٹانک:  نامعلوم افراد نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم افراد نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

 

پولیس کے مطابق دھماکا رات گئے کیا گیا جس سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

 

دوسری جانب خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر واقع زیڑے پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ کے کمروں کی چھتیں گر گئیں اور چار دیواری کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین