ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد واضح کمی Home / عوام کی آواز,قومی /

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد واضح کمی

سپر ایڈمن - 22/10/2025 368
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد واضح کمی

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار 463 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے میں فروخت ہوا۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 85 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔ چند روز قبل شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی خبروں پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونا خریدنے کے رجحان میں اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت 4 ہزار 381 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

 

رواں سال کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجوہات جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور شرح سود میں کمی بتائی جا رہی ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں، کیونکہ ڈالر کی مضبوطی اور عالمی اقتصادی دباؤ نے سونے کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے۔

 

مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہونے سے خریداروں کو وقتی ریلیف ملا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات کے پیش نظر آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

تازہ ترین