ڈیرہ اسماعیل خان میں آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی خواجہ سرا کو چار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خواجہ سرا کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پی آر او ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ملزم اور خواجہ سراء کی آپس میں دوستی تھی ۔