ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: شاہد آفریدی کا باڑہ برقمبرخیل کا دورہ، یتیم بچوں سے ملاقات اور تحائف کی تقسیم Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

خیبر: شاہد آفریدی کا باڑہ برقمبرخیل کا دورہ، یتیم بچوں سے ملاقات اور تحائف کی تقسیم

سپر ایڈمن - 21/10/2025 239
خیبر: شاہد آفریدی کا باڑہ برقمبرخیل کا دورہ، یتیم بچوں سے ملاقات اور تحائف کی تقسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے خیبر ضلع کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبرخیل توت ڈھنڈہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقائی مشران اور نوجوانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ یتیم اور غریب طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے دورے کے دوران تقریباً 200 یتیم اور نادار سکول بچوں میں جوتے اور بستے تقسیم کیے۔ اس موقع پر مقامی عمائدین، والدین اور بچوں نے ان کے اقدام کو سراہا۔

 

شرکاء سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبر خصوصاً تحصیل باڑہ کے عوام کئی برسوں سے بدامنی اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں تعلیم، صحت اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی شدید کمی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن عوامی فلاح، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ یتیم اور بے سہارا بچوں کی مدد کے لیے بھی سرگرم ہے۔

 

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’’یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے انسانیت کی خدمت کا موقع دیا، اور میں آئندہ بھی اس علاقے کے یتیم اور نادار بچوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا۔‘‘

تازہ ترین