ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
مہمند: آدم کور عمائدین کا جرگہ، مائن لیز کی تجدید کی مکمل حمایت کا اعلان Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

مہمند: آدم کور عمائدین کا جرگہ، مائن لیز کی تجدید کی مکمل حمایت کا اعلان

سپر ایڈمن - 21/10/2025 184
مہمند: آدم کور عمائدین کا جرگہ،  مائن لیز کی تجدید کی مکمل حمایت کا اعلان

ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے کوتاترپ میں آدم کور عمائدین کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں مشران قوم نے حاجی سراج خان کی نیپرائٹ مائن لیز کی تجدید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ جرگے میں حاجی سراج خان کی جانب سے قوم کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے اعزازیہ اور واٹر سپلائی سکیم کی منظوری پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

 

جرگہ ملک حاجی گل فراز خان کے حجرہ میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کے تمام شاخوں کے مشران، عوام اور حاجی سراج خان گروپ آف کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین میں مولانا گلاب نور، ملک سید ولی شاہ، ملک سرور خان، ڈاکٹر گل، مختیار خان اور امداد جان شامل تھے۔

 

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی سراج خان نے 2014 میں قوم کے ساتھ 300 ایکڑ پہاڑ پر نیپرائٹ مائننگ کے لیے معاہدہ کیا، جس سے علاقے میں معدنی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھے۔ انضمام کے بعد مائننگ کو صوبائی معدنیات پالیسی کے مطابق کرتے ہوئے لیز کو پچاس پچاس ایکڑ میں تقسیم کر کے تجدید کی گئی، جس پر قوم کو کوئی اعتراض نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چند عناصر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا کر لیز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قوم کے مفاد اور روزگار کے خلاف ہے۔ مقررین نے واضح کیا کہ آدم کور کے عمائدین سراج خان اور ان کی کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور کسی کو علاقے کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

 

جرگے کے اختتام پر سراج خان کی جانب سے قوم کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے نقد اعزازیہ اور مقامی بازار کے لیے سولر ڈگ ویل واٹر سپلائی سکیم کے اعلان پر شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا اور لیز تجدید کے فیصلے کی متفقہ طور پر تائید کی۔

تازہ ترین