ملک میں مسلسل دو روز کمی کے بعد منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتیں بھی بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منگل کو 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جو گزشتہ کاروباری روز کے برابر ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونا 3 لاکھ 49 ہزار 656 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی منڈی میں بھی سونا مستحکم رہا اور فی اونس قیمت 4 ہزار 235 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی 5 ہزار 261 روپے اور 10 گرام چاندی 4 ہزار 510 روپے میں فروخت ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 51.60 ڈالر برقرار رہی۔