خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس اس سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا 19واں کیس ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق تازہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں پولیو مہم کے دوران بعض مقامات تک رسائی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔