ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرم: خرلاچی بارڈر بندش کے باعث پاک افغان تجارت معطل، اشیائے خوردونوش مہنگی Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

کرم: خرلاچی بارڈر بندش کے باعث پاک افغان تجارت معطل، اشیائے خوردونوش مہنگی

سپر ایڈمن - 20/10/2025 203
کرم: خرلاچی بارڈر بندش کے باعث  پاک افغان تجارت معطل، اشیائے خوردونوش مہنگی

ضلع کرم میں خرلاچی بارڈر کی مسلسل نو روزہ بندش کے باعث پاک افغان تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی بازاروں میں اشیائے خورد و نوش اور فروٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

تاجر راہنماؤں کے مطابق افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے، جس سے دونوں اطراف کی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہیں۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی روزمرہ زندگی مشکل بنا دی ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے خاندان سخت متاثر ہو رہے ہیں۔

 

مقامی تاجر رہنما کامران سید نے بتایا کہ بارڈر کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عارضی طور پر بارڈر کو کھولا جائے تاکہ پھنسے ہوئے سامان اور گاڑیوں کو روانہ کیا جا سکے اور معاشی نقصان میں کمی لائی جا سکے۔

 

اسی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قیمت 250 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ بارڈر کی بندش سے عوام اور تاجروں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی حلقوں نے حکومت سے اس صورتحال کے فوری حل کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین