ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستان بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے Home / عوام کی آواز,قومی /

پاکستان بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے

سپر ایڈمن - 20/10/2025 236
پاکستان بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات، دعائیہ اجلاس اور روشنیوں کے اہتمام کئے جا رہے ہیں۔

 

دیوالی کے دن ہندو برادری بھگوان رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں مٹی کے چراغ جلا کر اندھیرے پر روشنی کی فتح اور نیکی کے غلبے کی علامت مناتی ہے۔ یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں اور چودہ سالہ بن باس کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس دوران انہوں نے ہندو مذہب کی تعلیمات و اقدار کی تبلیغ کی۔

 

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی روشنیوں، امید، اور نیکی کی جیت کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ باہمی رواداری اور امن کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

 

وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں کردار ملک کی ترقی و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

تازہ ترین