ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: زخہ خیل امن کمیٹی کے شادی بیاہ میں حق مہر اور روایات سے متعلق اہم فیصلے! Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

خیبر: زخہ خیل امن کمیٹی کے شادی بیاہ میں حق مہر اور روایات سے متعلق اہم فیصلے!

سپر ایڈمن - 18/10/2025 298
خیبر: زخہ خیل امن کمیٹی کے شادی بیاہ میں حق مہر اور روایات سے متعلق اہم فیصلے!

 ضلع خیبر  کی تحصیل لنڈی کوتل میں زخہ خیل امن کمیٹی نے شادی بیاہ اور سماجی تقریبات میں سادگی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دنبہ یا کسی جانور کی قربانی اور دعوتوں کی روایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اب شادی یا مینگنی کے موقع پر صرف مٹھائی تقسیم کی جائے گی اور کسی قسم کی دعوت یا جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے موقع پر حق مہر کی زیادہ سے زیادہ حد چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ سماج میں بڑھتے ہوئے اخراجات اور غیر ضروری دکھاوا اور مقابلہ بازی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 

یہ فیصلے بازار زخہ خیل امن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت امیر خان محمد خان نے کی۔ اجلاس میں تمام مشران اور شوریٰ اراکین نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی۔ امیر خان محمد خان نے کہا کہ یہ اقدامات علاقے میں سماجی انصاف، برابری اور سادگی کے فروغ کے لیے کئے گئے ہیں اور اب کوئی بھی فرد ان فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

 

امن کمیٹی کے مطابق اگر کوئی شخص یا خاندان ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف امن کمیٹی کے ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین