خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں پی ایم ایس امیدواروں کے ساتھ ناانصافی، پاسنگ مارکس اچانک بڑھانے پر طلباء کا شدید احتجاج، وزیرِ اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروونشل مینجمنٹ سروس امتحان میں خیبرپختونخوا کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف متاثرہ طلباء نے باڑہ پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس کی۔
متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ امتحان سے صرف چار دن قبل پاسنگ مارکس چالیس سے بڑھا کر پچاس کر دیے گئے، جس سے ہزاروں امیدوار متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان کے دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تیاری میں مشکلات پیش آئیں، جبکہ اچانک فیصلہ طلباء کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
طلباء نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں، متاثرہ امیدواروں کو انصاف فراہم کریں اور پاسنگ مارکس میں کی گئی غیر منصفانہ تبدیلی کو واپس لیا جائے۔