پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک روز میں فی تولہ 24 قیراط سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 11 ہزار 82 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 141 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس ریٹ 4 ہزار 358 ڈالر تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 4 ہزار 217 ڈالر تھا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، فی تولہ 24 قیراط چاندی 167 روپے بڑھ کر 5 ہزار 504 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 143 روپے اضافے سے 4 ہزار 718 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 1.67 ڈالر اضافے کے بعد 54.17 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔