ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
منتخب وزیراعلیٰ کو قائد سے ملاقات سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف Home / سیاست,عوام کی آواز /

منتخب وزیراعلیٰ کو قائد سے ملاقات سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپر ایڈمن - 17/10/2025 397
منتخب وزیراعلیٰ کو قائد سے ملاقات سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے قائد سے ملاقات سے روکنا آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر خط لکھا گیا تھا، مگر جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

 

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سہیل آفریدی عمران خان کے کھلاڑی ہیں، اور کپتان سے مشاورت ان کا آئینی و سیاسی حق ہے۔ ان کے مطابق مخالفین پہلے سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے اور اب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں عمران خان سے ملاقات سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز‘‘ آئے روز آئین و قانون اور جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہیں۔ ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز بغضِ عمران خان میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہیں اور ان کے اقدامات سے واضح ہے کہ مخالفین عمران خان کے فیصلے کے بعد خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

تازہ ترین