ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سوات ایکسپریس وے: ٹرک کھائی میں جا گرا، 15 افراد جانبحق، 8 زخمی Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

سوات ایکسپریس وے: ٹرک کھائی میں جا گرا، 15 افراد جانبحق، 8 زخمی

سپر ایڈمن - 16/10/2025 793
سوات ایکسپریس وے: ٹرک کھائی میں جا گرا، 15 افراد جانبحق، 8 زخمی

سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  واقعہ ضلع مالاکنڈ کے علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش خاندان سوات سے فیصل آباد کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔ تیز رفتاری کے باعث ٹرک کا بریک فیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

 

حادثے کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 4 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور طویل جدوجہد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر کیٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔