ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا Home / خیبر پختونخوا,سیاست,عوام کی آواز /

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

سپر ایڈمن - 15/10/2025 198
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔

 

 تقریب میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے چار امیدوار میدان میں تھے جن میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہ جہان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمان شامل تھے۔ تاہم ایوان میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کے باعث سہیل آفریدی نے کامیابی حاصل کی۔

 

سہیل آفریدی ضم شدہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کے چوتھے اور خیبرپختونخوا کے 30ویں وزیراعلیٰ ہیں۔ ان سے قبل پرویز خٹک، محمود خان اور علی امین گنڈاپور اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ حلف برداری کے بعد پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے سہیل آفریدی کو مبارکباد دی۔