ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سونے کی دوڑ جاری، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں Home / عوام کی آواز,قومی /

سونے کی دوڑ جاری، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سپر ایڈمن - 15/10/2025 316
سونے کی دوڑ جاری، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے بڑھ کر نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 5 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا۔

 

بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 58 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 198 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 90 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 337 روپے میں فروخت کی گئی۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔