خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کمیشن کے مطابق کل 1581 آسامیوں کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔
اعداد و شمار کے مطابق امیدواروں سے فیس کی مد میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ پبلک سروس کمیشن کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی (میل) کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع کیں۔
ایس ایس ٹی بایو کمیسٹری (میل) کی 184 آسامیوں کے لیے 20 ہزار 812 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ ایس ایس ٹی فزکس (میل) کی 186 نشستوں کے لیے 18 ہزار 425 درخواستیں موصول ہوئیں۔
اسی طرح ایس ایس ٹی آئی ٹی (میل) کی 51 آسامیوں کے لیے 7 ہزار 405 امیدوار سامنے آئے۔خواتین کے لیے مختص نشستوں میں ایس ایس ٹی جنرل (فی میل) کی 289 آسامیوں پر 45 ہزار 663 امیدواروں نے درخواستیں جمع کیں۔
ایس ایس ٹی بایو کمیسٹری (فی میل) کی 79 پوسٹوں کے لیے 24 ہزار 302 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ایس ایس ٹی فزکس (فی میل) کی 179 نشستوں کے لیے 6 ہزار 470 امیدوار دوڑ میں شامل ہوئے۔
مزید برآں، ایس ایس ٹی آئی ٹی (فی میل) کی 38 آسامیوں کے لیے 2 ہزار 96 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پبلک سروس کمیشن کے مطابق تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، جس کے بعد ٹیسٹ و انٹرویو کے مراحل مکمل کیے جائیں گے۔