ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرم: کوئلے کی کان سے تمام چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

کرم: کوئلے کی کان سے تمام چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل

سپر ایڈمن - 14/10/2025 153
 کرم: کوئلے کی کان سے تمام چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل

ضلع کرم کے علاقے تورہ وڑی میں کوئلے کی کان میں پھنسے تمام چھ مزدوروں کی لاشیں چار روز بعد نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مزدور کی لاش گزشتہ روز برآمد کی گئی تھی جبکہ باقی پانچ مزدوروں کی لاشیں آج نکالی گئیں، جس کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

 

ریسکیو انچارج فرمان اللہ اورکزئی کے مطابق کان میں پانی بھرنے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں، تاہم بھاری مشینری کی مدد سے مسلسل چار روزہ کوششوں کے بعد تمام لاشوں کو برآمد کرلیا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ چار روز قبل تورہ وڑی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے چھ مزدور پھنس گئے تھے، جن کی زندگی بچانے کے لیے مسلسل آپریشن جاری رہا۔